میجر کراپ/اہم فصل
دنیا بھرمیں گندم کی کاشت قریباً ۱۲۰ ممالک میں ہوتی ہے۔گندم پیدا کرنے والے اہم ممالک میں، چین ،ہندوستان،ریاست ہائے متحدہ امریکہ، رشین فیڈریشن، کینیڈا، آسڑیلیا وغیرہم شامل ہیں۔چین ،گندم کی پیداواری صلاحیت کے طور پر سب سے بڑاملک بن کر اُبھرا ہے جس کاپیدواری حصّہ مجموعی پیداوارکا ١٥.٧ فیصد بنتا ہے۔ چین کے بعد ہندوستان کا نمبرآتا ہے جس کا حصّہ ۲۰۰۱-۲۰۰۳ کے برسوں کے دوران دُنیاکی گندم کی مجموعی پیداوار کا ۰١٢.٠٦ فیصد رہا۔ ہرچندکہ زیر کاشت رقبہ کے لحاظ سے ہندوستان سرفہرست قرار پاتا ہے۔جس کازیر کاشت رقبہ دنیاکے مجموعی زیر کاشت رقبہ کاقریباً ۰١٢.٠٨ فیصدبنتا ہے اورچین ۰١١.٠٨ فیصدزیر کاشت رقبہ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ تاہم گندم کی ۳۸۳۰ کلو گرام فی ہیکٹر پیداواری صلاحیت کی بناء پر چین ، ہندوستان سے مقابلتاًزیادہ قابل تحسین ہے جس کی فی ہیکٹر پیداوار۲۶۹۶ کلوگرام ہے۔
درج ذیل جدول مختصر دنیا کا رقبہ اور گندم کی پیداوار کو ظاہر کرتا ہے
گندم کی پیداوار کے لحا ظ سے پاکستان ہمیشہ سے قابل ستائش رہاہے۔ بسبب اس کے کہ ملک میں رہائش پذیر 180ملین افراد کے لیے گندم ایک بنیادی غذا ہے۔ گندم کی برآمد کے اعتبار سے پاکستان بین الاقوامی سطح پر ایک اہم ملک تھا چنانچہ گندم کی ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے باوجود فاضل گندم برآمد کے لیے دستیاب تھی۔سال 2011ء میں 1.7 ملین ٹن گندم برآمد کی گئی۔ علاوہ ازیں 1.3ملین ٹن کے بقدر گندم کی دیگر مصنوعات بھی برآمدکی گئیں۔ الغرض ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومتی سطح پر گندم کی قیمت کی شرح کو منضبط کرتے ہوئے سٹوریج نظام کے ساتھ ساتھ فصل کی انتظامی پالیسی کو بھی بہتر بنایا جائے۔ زرعی زونز کے قیام کی طرف قدرے پیش رفت جاری ہے جو زرعی سہولیات میں اضافہ کا موجب بنیں گے۔
٢٠٠۳سے ٢٠١۷ تک گندم کی خریداری میں پاسکو کا کردار
نمبر | سال | پاسکو ہدف | حصول |
1 | 2003 | 1,200,000 | 785,286 |
2 | 2004 | 1,400,000 | 823,300 |
3 | 2005 | 1,200,000 | 997,310 |
4 | 2006 | 1,300,000 | 1,242,418 |
5 | 2007 | 1,400,000 | 1,268,925 |
6 | 2008 | 1,400,000 | 853,983 |
7 | 2009 | 1,500,000 | 2,143,442 |
8 | 2010 | 1,600,000 | 1,127,550 |
9 | 2011 | 1,500,000 | 1,315,231 |
10 | 2012 | 2,000,000 | 1,434,890 |
11 | 2013 | 1,600,000 | 1,138,609 |
12 | 2014 | 1,600,000 | 1,011,291 |
13 | 2015 | 800,000 | 799,999 |
14 | 2016 | 1,000,000 | 779,541 |
15 | 2017 | 900,000 | 899,811 |