• home icon
  • sitemap icon
  • contact icon
Passco
  • Introduction
  • About us
    • Head Office
    • Zones
    • Liaison Office
  • Wings
    • Field
    • Human Resource
    • Finance & Accounts
    • Commercial
    • Stock & Control
    • Audit Wing
    • MD Secretariat
    • Works
  • Photo Gallery
  • News
  • Success Stories
  • ur اردو
    • Follow
    • Passco
    • Board of Directors
    • Message of MD
    • Tenders
      • Active Tender(s)
      • کلوزڈ ٹینڈرز
      • اشتہارات
      • Award of Contract
    • PASSCO
    • اسٹاک اینڈ کنٹرول

    اسٹاک اینڈ کنٹرول

    میجر(ر)مظاہر اقبال

     جنرل مینیجراسٹاک اور کنٹرول


    تعارف شعبہ ایس اینڈسی

    ایس اینڈ سی ونگ 1983 ء میں قائم کیا گیا تھا۔اسے تفویض شدہ اُمور میں انونٹری کنٹرول،دیگر اہم باہم مربوط افعال مثلاً وصول کنندہ ایجنسیوں کو ترسیل کردہ گندم اسٹاک سے متعلق اوراُن کی طرف واجب الادا رقوم کی بلنگ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسٹاک کا سالانہ جائزہ نیز صدر دفتر اورفیلڈ اہل کاروں پر مشتمل تشکیل شدہ بورڈ کے ذریعے باردانہ /ترپالوں کی دوبارہ درجہ بندی بھی ایس اینڈسی ونگ کے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ لہٰذا یہ شعبہ زونل دفاتر،رابطہ دفاتر اور صدر دفتر کے دیگر شعبہ جات کے ساتھ قریبی تعاون سے اپنے افعال انجام دیتا ہے۔

    فرائض

    ایس اینڈ سی سیلز کی جانب سے انجام پانے والے اہم اُمور یہ ہیں۔
    (ا) انونٹری کنٹرول
    (ب) ایجنسیوں کو فروخت کی جانے والی گندم کی بلنگ
    (ج) واجب الادا رقوم کی بازیابی
    (د) باردانہ نیز ترپالوں کی ازسر نو درجہ بندی
    (س) اسٹاک کا سالانہ جائزہ
    (ش) فیلڈ اسٹیشنری کی طباعت

    انونٹری کنٹرول

    درج ذیل مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے، اسٹاک سیکشن، ایس اینڈ سی ونگ ،انونٹری کنٹرول کا کام سر انجام دیتا ہے۔

    • چارج میں لی گئی اجناس سے متعلق اسٹاک، ذیلی اشیاء ، ڈیڈ اسٹاک اشیاء اور خرچ ہو جانے والی چیزوں وغیرہ کے حساب کتاب اور تشخیص میں سہولت پہنچانا تا کہ کارپوریشن کے اثاثہ جات اور ذمہ داریوں کا بالکل درست تعین کیا جا سکے۔
    • کسی قسم کی چوری، غبن،بدعنوانی،دھوکہ دہی کی روک تھام۔
    • لین دین کے ہموار بہاؤ کے لیے سہولت کی فراہمی۔

     بلنگ

    •  ہفتہ وار بنیادوں پر زونز کی طرف سے ترسیل (ڈسپیچ) رپورٹس کی وصولی اور اُن کی جانچ پڑتال۔
    • ترسیل رپورٹس کی چھان بین اور ہفتہ وار بنیادوں پر بلوں کی تیاری۔
    • ووصول کنندہ ایجنسیوں کو ہفتہ وار بنیادوں پربلوں کی ترسیل۔

     وصولیاں

    •  وصول کنندہ ایجنسیوں کے ذمہ واجب الادا رقوم کی وصولی کے لیے کئے گئے اقدام کی پیروی کے ساتھ ساتھ ایف اینڈ اے ونگ سے ترسیلاتِ زر کی تصدیق
    • وصول کنندہ ایجنسیوں کے ساتھ وقفے وقفے سے ہم آہنگی (reconciliation)کا اہتمام کرنا۔

    باردانہ اور ترپالوں کی ازسر نو/دوبارہ درجہ بندی.


    • * اجناس سے بھرا ہوا /گنجیوں میں لگا ہوا باردانہ نیز اناج (کھلا ذخیرہ) ڈھکنے کے لیے زیر استعمال ترپالیں بارشوں / متواتر استعمال اور موسمی اثرات کے باعث خراب /خستہ حال ہوجاتی ہیں۔چنانچہ ضرورت پیش آتی ہے کہ ان کی دوبارہ درجہ بندی کی جائے (باردانہ اور ترپالوں کو بلحاظ درجہ بندی C,B,Aاور Dکییگری میں تقسیم کیا جاتا ہے ) یہی وجہ ہے کہ موجودہ دستور العمل (SOP)کے مطابق پیش آمدہ سال کے دوران فروری اور ستمبر کے مہینوں میں وقفے وقفے سے ’’بورڈ برائے دوبارہ درجہ بندی ‘‘تشکیل دئیے جاتے ہیں تا کہ باردانہ اور ترپالوں کا اندازا لگایا جائے اور ان کی قسم /درجہ کا تعین کیا جاسکے۔
    • * بورڈ برائے دوبارہ درجہ بندی گنجیوں میں زیر استعمال متاثرہ ترپالوں /باردانہ کے طبعی جانچ پڑتال /معائنہ کے بعد تیار کردہ مفصل کارروائی رپورٹ شعبہ ایس اینڈ سی ارسال کرتے ہیں جہاں کارروائی /عمل درآمد کرتے ہوئے باردانہ /ترپالوں کی دوبارہ درجہ بندی کی حتمی منظوری مجاز اتھارٹی کی طرف سے حاصل کی جاتی ہے۔
      اسٹاک کی سالانہ جانچ پڑتال

    . اسٹاک کی سالانہ جانچ پڑتال

    • اسٹاک کی سالانہ جانچ پڑتال پاسکو میں اہم ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔ جسے ایس اینڈ سی ونگ کی زیر نگرانی انجام دیا جاتا ہے۔ سالانہ جانچ پڑتال (ASTسیل)پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہر سال 26تا 31مارچ کی تواریخ میں ہوتی ہے۔ جس میں تمام اجناس کے اسٹاک، ڈیڈ سٹاک اور ذیلی اشیاء کی طبعی گنتی/تصدیق اسی غرض سے بنائی گئی اسٹاک ٹیموں کے ذریعے کی جاتی ہے اور مطلوبہ فارم پر کئے جاتے ہیں۔ تشکیل شدہ ٹیموں کو 4دن کی مدّت مقررہ (یکم تا 4 اِپریل) دی جاتی ہے تا کہ وہ اسٹاک کی سالانہ جانچ پڑتال کے نتائج /کارروائی کی تالیف زون کی سطح پر مرتّب کر کے اُسے بعد ازاں ایس اینڈ سی ونگ ارسال کر دیں۔اسٹاک کی سالانہ جانچ پڑتال کے لیے تشکیل شدہ ٹیموں میں گریڈ17 یا اس سے اوپر آفیسران کو بطورصدر ٹیم رکھا جاتا ہے جب کہ دیگر ممبران اسٹاک اینڈ کنٹرول ونگ اور صدر دفتر لاہور کے دوسرے شعبہ جات سے لیے جاتے ہیں۔
    • بورڈ آف ڈائریکٹرز سے منظورشدہ بیرونی محاسب بالکل آزادانہ طور پر منتخب زونز /مقامات کے اسٹاک کی متوازی خطوط پر جانچ پڑتال کرتے ہیں۔ دونوں ٹیموں یعنی پاسکو اور بیرونی محاسب کے مرتب کردہ نتائج کے تقابلی جائزہ کی روشنی میں کسی فرق و تفاوت (اگر کوئی ہو)کو رفع کرنے کے لیے بشرطِ ضرورت دوبارہ جانچ پڑتال بھی کی جا سکتی ہے۔

    فیلڈ اسٹیشنری کی طباعت

    وزارت برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی طرف سے پاسکو کے لیے خریداری کا ہدف مقر ر کئے جانے کے بعد سالانہ جانچ پڑتال سیکشن (ASTسیکشن) فیلڈ ونگ صدر دفتر لاہور کی جانب سے خریداری کا آزمائشی ہدف حاصل کرتا ہے۔ جس کی روشنی میں طباعت کے لیے درکار مجموعی اسٹیشنری کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔ شعبہ ایس اینڈسی کے تقاضا پر فیلڈ ونگ کی طرف سے خریداری کے لیے عارضی ہدف سے انہیں آگاہ کیا جاتا ہے۔ شعبہ ایس اینڈسی فراہم کردہ معلومات کے مطابق فیلڈ اسٹیشنری اشیاء کی طباعت کی ضروریات طے کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر سے اُسکی انتظامی منظوری حاصل کرتا ہے۔ تب طباعت کا معاملہ تجارتی شعبہ کو بھجوا دیا جاتا ہے۔ شعبہ تجارت کی جانب سے پیش کش /کوٹیشن طلب کی جاتی ہیں ۔ سب سے کم بولی دینے والی پارٹی کو طباعت کے احکام دئیے جاتے ہیں۔ اِس طرح طبع شدہ فیلڈ اسٹیشنری کی وصولی شعبہ ایس اینڈ سی کوکروائی جاتی ہے۔ جہاں سے زونز کو، مقررہ خریداری ہدف کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے اُن کی ضروریات کے مطابق مطلوبہ اسٹیشنری کی مزید تقسیم عمل میں آتی ہے۔

    • ہمارے متعلق
    • بورڈ آف ڈائریکٹرز
    • MD کا پیغام
    • اجناس
    • شعبھ جات
    • ڈاؤن لوڈز
    • نوٹسز
    • پاسکو میں اسامیاں
    • ہم سے رابطہ کریں
    • About us
    • Board of Directors
    • Message of MD
    • Commodities
    • Wings
    • Downloads
    • Tenders
    • Jobs at PASSCO
    • Contact us

    © Copyright 2013 Passco. All rights reserved