• home icon
  • sitemap icon
  • contact icon
Passco
  • تعارف
  • ہمارے متعلق
    • صدر دفتر
    • زونل سربراہ
    • رابطہ دفتر
  • شعبھ
    • فیلڈ
    • انسانی وسائل
    • مالیات اور حساب داری
    • آڈٹ اور معائنہ
    • تجارتی
    • اسٹاک اینڈ کنٹرول
    • ایم ڈی سیکرٹریٹ
  • تصویر گیلری
  • خبریں
  • کامیابیاں / کامیابی کی کہانیاں
  • Works
  • ur اردو
    • en English (English)
  • Follow
  • پاسکو
  • بورڈ آف ڈائریکٹرز
  • مینیجنگ ڈائریکٹر پاسکو کا پیغام
  • نوٹسز
    • کلوزڈ ٹینڈرز
    • اشتہارات
  • Active Tender(s)
  • Award of Contract
  • PASSCO
  • تعارف

تعارف

پاسکو کا قیام 1973ء میں عمل میں آیا۔ ادارہ نے اپنے آپریشنز / کام کا آغاز مئی 1974ء میں کیا۔ اِسے بطور ’’پبلک لمیٹڈ کمپنی‘‘ رجسٹرڈ کیا گیا۔ ادارہ کو 100 ملین روپے کا مجاز بنایا گیا جبکہ ادا شدہ سرمایہ کی مالیّت 30 ملین روپے تھی۔ ادا شدہ سرمایہ کا 75% (تین چوتھائی) حصّہ پانچ کمرشل قومی بینکوں سمیت ADBP(اب ZTBL) کی طرف سے ادا کیا گیا جبکہ باقی 25%حصّہ کی ادائیگی وفاقی حکومت کی جانب سے عمل میں لائی گئی۔ حصص یافتگان کی طرف سے مقرر کردہ بورڈ آف ڈائریکٹرزکارپوریشن کا انتظام و انصرام کرتا ہے۔ سیکریٹری وزارت برائے قومی غذائی تخفظ و تحقیق بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ہیں اور منیجنگ ڈائریکٹر پاسکو’’بربنائے منصب بورڈ کے ڈائریکٹر‘‘ہیں۔
قومی خدمات کے 40 برسوں کے دوران، پاکستان میں بحران پر مبنی غذائی تخفظ کو مستحکم غذائی تخفظ نظام میں تبدیل کرنے میں پاسکو نے اہم کردار ادا کیا تاکہ غذائی اجناس بالخصوص گندم کی مناسب داموں بلا تعطّل فراہمی اوررسائی کو قومی سطح پر گندم کی کمی کا سامنا کرنے والے صوبہ جات یعنی گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ، بلوچستان سمیت آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان کی مسلح افواج تک یقینی بنایاجاسکے۔ علاوہ ازیں وفاقی حکومت کے زیر ہدایت غذائی اجناس کی مذکورہ خطوط پر فراہمی بین الاقوامی سطح پر قائم اداروں مثلاًورلڈ فوڈ پروگرام ، سارک فوڈ بینک یا کہیں اور بھی طلب کرنے پر فی الفور ہوتی ہے۔
اپنے محدود وسائل لیکن بین الاقوامی تجارت سے متعلق ہر لحاظ سے مکمل کارپوریشن اور کرائے پر لی گئی جگہوں پر مصروف کار مُٹھی بھر ملازمین کے باوجود الحمد لِلّٰہ روایتی اورعملی طور پر دونوں میدانوں میں ہم ایک مکمل تنظیم کے سانچے میں ڈھلے ہوئے ہیں۔
پاسکو کا ادارہ اور ملازمین اس جذبہ اور لگن کے ساتھ مصروف عمل ہیں کہ وفاقی حکومت اور پاکستانی کسانوں کے باہمی اشتراک سے اپنے لیے اور کاروباری شراکت داروں کے لیے کامیابیوں کی راہ ہموار کر سکیں۔
پاسکو میں ہم مضبوط عوامی حکمت عملی، بہترین دستیاب سائنس نیز مؤثر اور قابل اِنتظامیہ کی بنیاد پر، خوراک و زراعت کے میدان میں قیادت فراہم کرتے ہیں۔

  • ہمارے متعلق
  • بورڈ آف ڈائریکٹرز
  • MD کا پیغام
  • اجناس
  • شعبھ جات
  • ڈاؤن لوڈز
  • نوٹسز
  • پاسکو میں اسامیاں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • About us
  • Board of Directors
  • Message of MD
  • Commodities
  • Wings
  • Downloads
  • Tenders
  • Jobs at PASSCO
  • Contact us

© Copyright 2013 Passco. All rights reserved