• home icon
  • sitemap icon
  • contact icon
Passco
  • تعارف
  • ہمارے متعلق
    • صدر دفتر
    • زونل سربراہ
    • رابطہ دفتر
  • شعبھ
    • ورکس
    • فیلڈ
    • انسانی وسائل
    • مالیات اور حساب داری
    • آڈٹ اور معائنہ
    • تجارتی
    • اسٹاک اینڈ کنٹرول
    • ایم ڈی سیکرٹریٹ
  • تصویر گیلری
  • خبریں
  • کامیابیاں / کامیابی کی کہانیاں
  • ur اردو
    • Follow
    • پاسکو
    • بورڈ آف ڈائریکٹرز
    • مینیجنگ ڈائریکٹر پاسکو کا پیغام
    • نوٹسز
      • اوپن ٹینڈرز
      • کلوزڈ ٹینڈرز
      • اشتہارات
    • Passco
    • فیلڈ

    فیلڈ

    ٹوبہ ٹیک سنگھ زون

    کرنل (ریٹائرڈ) تنویر حسین

    جنرل منیجر (فیلڈ)

    تعارف ۔ فیلڈ شعبہ

    پاسکو میں فیلڈ ونگ ’’ریڑھ کی ہڈی‘‘ کی مانند ہے۔اِس کے امتیازی اور مستقل وصف میں ہر سال گندم کی خریداری ، ذخیرہ ،
    اُس کا بندوبست اور دیکھ بھال کرنا ہے جبکہ وفاقی حکومت کے زیر ہدایات جب اور جہاں کی بنیاد پر دیگر زرعی اجناس مثلاً دالیں اور دھان وغیرہ کا انہی مذکورہ خطوط پر انتظام کیا جاتا ہے۔ پاکستان بھر کے طول و عرض میں پھیلے ہوئے، 12پاسکو زونز چاروں صوبہ جات میں براہِ راست جنرل منیجر (فیلڈ) کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کر رہے ہیں۔
    غذائی اجناس کی خریداری کے ضمن میں حکومتی منصوبہ بندی کے پیش نظر وسیع اہداف و مقاصد کا حصول ہے جن میں’’ اِمدادی قیمت آپریشن ‘‘کے ذریعہ کسانوں کو ریاستی فلاح وبہبود کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کمی کا سامنا کرنے والے صوبہ جات /علاقہ جات کو غذائی اَجناس کی دستیابی کو یقینی بنانا شامل ہے۔وفاقی حکومت کے زیر ہدایات پاسکو قومی سطح پرخوراک کے تحفظ کویقینی بنانے کے لیے گندم کے اسڑیٹیجک ذخائر کو برقرار رکھنا ہے۔ملک کے تمام حصّوں میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں جب کبھی اِستحکام لانامقصود ہو توپاسکو ،وفاقی حکومت کے فیصلے پر، مارکیٹ میں بلاتاخیر مداخلت کرتا ہے۔

    فیلڈ ونگ کے فرائض

    •   گندم،دالیں ، دھان،سورج مُکھی یا کسی بھی دیگر اجناس بشمول خراب ہونے والی اشیائے خوردنی کی خریداری اور سنبھالنے کے علاوہ اُن کی ترسیل کا بندوبست
    •  اناج کو سنبھالنے اور ذخیرہ کرنے کے نظام میں ترقی لانے کے لیے کارپوریشن کا قومی اور اناج سنبھالنے والی دیگر ایجنسیوں کے ساتھ باہمی رابطہ
    •  فیلڈ زونز کو سہولیات کی فراہمی اور فیلڈ اسٹاف کے تبادلوں /تعیناتی کے لیے منصوبہ بندی اور ارتباط۔
    •  اجناس آپریشن کو ہموار اور کفایت شعار بنانے کے لیے ضروری اقدامات کو یقینی بنانا۔
    • دورانِ خریداری اور فیلڈ میں ہونے والی دیگر کارروائیوں کو دوروں اور اچانک جانچ پڑتال کے ذریعہ کنٹرول میں رکھنا۔
    • کارپوریشن کے پاس موجود اسٹاک کی بروقت تخصیص اور بندوبست کو یقینی بنانا
    •  ضرورت ہوتو نا اہل ملازمین کے خلاف مناسب حال ٹھیک ٹھیک انضباطی کارروائی کی سفارش کرنا
    • فیلڈ زونز کے لیے ضمنی /ہنگامی اخراجات کی ضروریات نیز نقل و حرکت منصوبہ بندی کا تخمینہ اور اُس پر کارروائی۔
    •  فیلڈ میں جاری کاموں میں اعانت کے لیے ورکس ونگ اور صدر دفتر کی تمام شاخوں سے باہمی ربط رکھنا۔
    • غذائی اجناس کی خریداری /بندوبست کے لیے صوبائی محکمہء جاتِ خوراک نیز وزارتِ قومی تحفظِ خوراک و تحقیق کے مابین ربط و تعلق رکھنا۔
    •  کارپوریشن کے مجموعی کام اوروظائف میں بہتری سے متعلق تجاویز و مشورہ جات /پروگراموں /منصوبہ جات کو منیجنگ ڈائریکٹر تک پہنچانا

    کارہائے نمایاں:

    •  گندم کے تحفظ اور اُس کی ترسیل کے ضمن میں ممکنہ نقصانات کو صفر فیصد کی سطح پر لایا گیا۔
    •  اپنے قیام کے آغاز سے اناج خریداری مہم میں اعلیٰ سطح کی تیاریوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔
    •  باردانہ کی خریداری میں قابلِ ذکر اورخاطر خواہ بچت حاصل کی۔
    •  معمول کے علاوہ 2010ء اور 2011ء کے انتہائی تباہ کن سیلابوں کے دوران بھی اسٹوریج نقصانات کو کم سے کم رکھنے میں بھر پور کامیابی حاصل کی۔
    •  قومی خزانے پر بوجھ کو کم سے کم کرنے کے لیے گندم کے فاضل ذخائر کی مقامی فروخت کا بندوبست کیا گیا

    مستقبل کا تصور /خواب:

    • اسٹیٹ آف آرٹ ذخیرہ کرنے والی جگہوں کی تعمیر، جو طرز بناوٹ میں سائیلوز اور گھر نما گوداموں جیسی ہوں۔
    • سالم ڈھیر کو سنبھالتے ہوئے (بلک ہینڈلگ) کسانوں سے براہِ راست گندم کی خریداری۔
    • گندم کی خریداری کے دوران درمیانی واسطوں(آڑھتی )کے کردار کا خاتمہ۔
    • کسانوں کے لیے بیج کی درجہ بندی۔

    Zones

    • ہمارے متعلق
    • بورڈ آف ڈائریکٹرز
    • MD کا پیغام
    • اجناس
    • شعبھ جات
    • ڈاؤن لوڈز
    • نوٹسز
    • پاسکو میں اسامیاں
    • ہم سے رابطہ کریں
    • About us
    • Board of Directors
    • Message of MD
    • Commodities
    • Wings
    • Downloads
    • Tenders
    • Jobs at PASSCO
    • Contact us

    © Copyright 2013 Passco. All rights reserved