مالیات اور حساب داری

عماد نذیر احمد
جنرل منیجر (مالیات اور حساب داری)
مالیات اور حساب داری شعبہ کی بنیادی ذمہ داری کمپنی کے معاملات چلانے کے لیے مالیات کا انتظام کرنا ہے۔ فنڈز کا اہتمام اجناس آپریشنز فنانسنگ ( COF)انتظامات کے تحت ملک میں قریباً تمام اہم مالیاتی اداروں کے ساتھ تجارتی شرائط پر کیا جاتا ہے۔ یہ مالیاتی انتظامات مالیات ڈویژن حکومت پاکستان اوربینک دولت پاکستان کی منظوری کے ساتھ روبعمل آتے ہیں۔
اِس کے علاوہ کمپنیز ضابطہء 1984ء اورقابل اطلاق بین الاقوامی مالیاتی رپورٹنگ معیارات کے مطابق شعبہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ حساب داری کتاب کا اہتمام کرے ۔ شعبہ میں تعلیم یافتہ پیشہ ورانہ اہلیت رکھنے والے ماہرین کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ بہترین طریقوں کو اختیار کرنے اوراُن کے نفاذ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ کارپوریشن کے جملہ مالیاتی پیشہ ورانہ افعال کی بھی دیکھ بھال کرے۔