تجارتی

کرنل (ریٹائرڈ) تنویر حسین
جنرل مینجر (تجارت)
تعارف ۔ شعبہ تجارت
تجارتی شعبہ کا کردار خرید و فروخت سے متعلق پاسکو کی تمام تجارتی سرگرمیوں کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔درج ذیل اُمور اِس کی سرگرمیو ں میں شامل ہیں
- غذائی اجناس کی درآمد و برآمد
- د دیگر ملحقہ ڈیڈ اسٹاک اشیاء کی خریداری
- غذائی اسٹاک کا بندوبست کرنا
- کوئی بھی دوسری ملحقہ سرگرمیاں
شعبہ تجارت کے اَفعال
۔
اپنے دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے تجارتی شعبہ درج ذیل اُمور انجام دیتا ہے۔
1۔ ذیل میں درج معاملات کی خرید و فروخت اور لین دین سے متعلق دساتیر العمل(SOP’s) کی تیاری
- (ا) فیلڈ اسٹیشنری کی طباعت
- (ب) باردانہ کی خریداری (جیوٹ/پولی پروپلین بیگ)
- (ج) ترپالوں ،جراثیم کش ادویات نیز دھونی دینے والے کیمیائی مرکبات وغیرہ کی خریداری
- (د) ناقابل استعمال /متروک ڈیڈ اسٹاک اشیاء جیسے باردانہ ،ترپالیں اور پولی تھین شیٹس وغیرہ کی فروخت
- (س) معلوماتی ٹیکنالوجی (IT) سے متعلق سامان /آلات کی خریداری
2) ۔ منیجنگ ڈائریکٹر کی منظوری سے صدر دفتر لاہور نیز فیلڈ میں درکار قیمتی /گرانقدر اشیاء کی بروقت خریداری
3) ۔ باردانہ، ترپالوں اور ڈیڈ اسٹاک کے معائنہ کے لیے نگران ٹیموں کی تشکیل
4۔ ’’جب اور جیسے ضرورت ہو‘‘ کی بنیاد پر سامان /مال کی نقل و حمل اوراُن سے متعلق ہینڈ لنگ کی سہولیات (بحری،خشکی اور ریل) مستعار لینے کے لیے تمام ترانتظامات ترتیب دینا
5۔ پاسکو کے اثاثہ جات یعنی گوداموں اوردکانوں کا اجازت نامہ۔
6۔ ذخیرہ کرنے کے لیے کرایہ پر اراضی کا حصول۔
سیکشنوں کی تفصیل۔شعبہ تجارت
مستقبل کا خواب۔ شعبہ تجارت
1) ۔ تصدیق شدہ بیج کی پیداوار اور مارکیٹنگ
2) صدر دفتر اور پاسکو کے تمام زونز کے لیے ISO سر ٹیفکیٹ کا حصول