• home icon
  • sitemap icon
  • contact icon
Passco
  • تعارف
  • ہمارے متعلق
    • صدر دفتر
    • زونل سربراہ
    • رابطہ دفتر
  • شعبھ
    • فیلڈ
    • انسانی وسائل
    • مالیات اور حساب داری
    • آڈٹ اور معائنہ
    • تجارتی
    • اسٹاک اینڈ کنٹرول
    • ایم ڈی سیکرٹریٹ
  • تصویر گیلری
  • خبریں
  • کامیابیاں / کامیابی کی کہانیاں
  • Works
  • ur اردو
    • en English (English)
  • Follow
  • پاسکو
  • بورڈ آف ڈائریکٹرز
  • مینیجنگ ڈائریکٹر پاسکو کا پیغام
  • نوٹسز
    • کلوزڈ ٹینڈرز
    • اشتہارات
  • Active Tender(s)
  • Award of Contract
  • PASSCO
  • مینیجنگ ڈائریکٹر پاسکو کا پیغام

مینیجنگ ڈائریکٹر پاسکو کا پیغام

 

جناب عمران ناصر خان

منیجنگ ڈائریکٹر

پاکستان زرعی اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن

پاکستان ایگریکلچرل سٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو)کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اناج کی خریداری اور سٹوریج ایجنسی کے طورپر ممتاز اورمنفرد حیثیت حاصل ہے۔ ہم اگلی دہائی کی طرف پراعتماد اور امید بھری نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں۔ ہم ترقی کے سفر پر گامزن رہتے ہوئے بطور فراہمیء خوراک /انتظامیہ برائے ذخائر بہترین خدمات کی فراہمی بھی جاری رکھیں گے۔ اناج کی خریداری اورمحفوظ کرنے کی خدمات جیسے انتہائی مسابقتی میدان میں اندرونِ پاکستان پاسکو کا رول بہت اہم ہے۔ گزشتہ چالیس برسوں میں ہم نے بڑے پیمانے پر ترقی کی ہے۔
ہمارے پیش نظر مقصد یہ ہے کہ پاسکوملک پاکستان میں قابلِ قدر ترین کارپوریشنز میں سے ایک قرار پائے۔اِس ضمن میں ہمیں ہماری کارپوریٹ فلسفہ میں سرایت کی ہوئی اخلاقی اقدار سے بھر پور رہنمائی ملتی ہے۔ پاسکو نے اپنے قیام کے بعدگزشتہ چالیس برسوں کے دوران اہم اور ناگزیر کردار ادا کیا۔
اپنے مقصد اور دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے پاسکو گندم کے علاوہ دیگر زرعی اجناس کی خریداری کا بھی کام انجام دیتا ہے اورحکومتی پالیسی کے عین مطابق گندم ،دھان، چنے، آلو، پیاز یا کسی بھی دوسری مخصوص زرعی اجناس کے لیے حکومت کی مقررکردہ امدادی قیمت کا نفاذ کرتا ہے۔
پاسکو ذخیرہ کرنے کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت کے زیرہدایات سال بھر میں گندم کی کمی کا سامنا کرنے والے صوبہ جات /علاقہ جات کے علاوہ مسلح افواج کو گندم کا اجراء کرتا ہے۔علاوہ ازیں وفاقی حکومت کی پالیسی کی روشنی میں اسڑیٹیجک اور سارک کے ذخائر کو برقرار رکھنے کا فریضہ انجام دیتا ہے۔
علاوہ ازیں پاسکو مقامی مارکیٹ میں مداخلت کرتے ہوئے قیمتوں کو مستحکم رکھنے میں اپنا کردار بخوبی انجام دیتا ہے۔ وفاقی حکومت کی ہدایات پر پاسکو درآمد/برآمد کا اِنتظام بھی کرتا ہے۔
زرعی کاروباری ایجنسیوں کے اشتراکِ کار سے جدید ترین سٹوریج کی سہولیات کی تعمیر ، پاسکو کے پیشِ نظر حتمی مقصد ہے تا کہ سٹوریج نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے۔
درمیانی واسطوں(آڑھتی ) کے کردار کو حتی الامکان محدود کرتے ہوئے 1974ء سے یہ ادارہ کسانوں کی خدمت اُن کی دہلیز پر کر رہا ہے۔ میں پر امید ہوں اورپورے وثوق سے کہہ سکتاہوں کہ پاسکوقومی سطح پر خوراک کے تحفظ کو یقینی بنانے اورکاشتکاروں کی خدمت جیسے درپیش چیلنجز پر پورا اُترنے کے لیے بالکل تیار ہے۔

  • ہمارے متعلق
  • بورڈ آف ڈائریکٹرز
  • MD کا پیغام
  • اجناس
  • شعبھ جات
  • ڈاؤن لوڈز
  • نوٹسز
  • پاسکو میں اسامیاں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • About us
  • Board of Directors
  • Message of MD
  • Commodities
  • Wings
  • Downloads
  • Tenders
  • Jobs at PASSCO
  • Contact us

© Copyright 2013 Passco. All rights reserved